نئی دلی 13مئی (کے ایم ایس) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نئی دلی میں ایک عدالت میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے چار ارکان کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی ہے ۔ نئی دلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں جماعت اسلامی کے ارکان جاوید احمد لون، عادل احمد لون، منظور احمد ڈار اور رمیز احمد کونڈو کے خلاف …
تفصیل۔۔۔یوپی: ڈائریکٹر جنرل پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لکھنو11مئی (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ڈائریکٹر جنرل پولیس مکل گوئل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کی ریاستی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا ہے۔ ڈی جی پی مکل گوئل کوعہدے سے ہٹانے کے بعد ڈی جی سول ڈیفنس تعینات کیاگیاہے ۔مکل گوئل کا تعلق مظفر نگرسے …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو غداری کے قانون کے تحت مقدمات کے انداج سے روک دیا
نئی دلی11 مئی (کے ایم ایس ) بھارتی سپریم کورٹ نے نوآبادیاتی دور کے غداری کے قانون پرپابندی عائد کرتے ہوئے, مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اس قانون پر نظرثانی مکمل ہونے تک تعزیرات ہند کی دفعہ 124اے کے تحت غدار ی کے مقدمات کے اندراج سے روک دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے غداری …
تفصیل۔۔۔بھارت :یوگی حکومت سے مایوس ایک اور کسان کی خودکشی
لکھنو10مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش میںیوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت سے نا امید ایک اور کسان خودکشی جیسا سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 55سالہ کسان نے کئی لاکھ روپے کے قرض تلے دبنے کے بعد مبینہ طور پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ کسان کا نام پرتاپ سنگھ بتایا جا رہا ہے جو ظریف نگر علاقے میں اپنے بیلوں کو …
تفصیل۔۔۔منموہن سے چائے اور مودی سے معیشت کے بارے میں سوال کرنا غیر منصفانہ ہے: اسدالدین اویسی
نئی دہلی10مئی (کے ایم ایس) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے بھارت میں معیشت کی خستہ حالی کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ غیر منصفانہ عمل ہے کہ آپ وزیر اعظم نریندر مودی سے معیشت پر سوال کریں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ غیر منصفانہ عمل ہے کہ آپ نریندر مودی …
تفصیل۔۔۔مسلمانوں کو ”راون” کی طرح زندہ جلادینا چاہئے:بہارمیں بی جے پی کے رکن اسمبلی کا بیان
پٹنہ بہار10مئی (کے ایم ایس) بھارت میں مسلم دشمنی کے رحجان میں اضافے کے دوران ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے کہاہے کہ مسلمانوں کوزندہ جلادینا چاہیے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے پٹنہ میں ایک تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ہندو تہوار”دسہرہ” کے دوران راون کے علامتی پتلے نذر آتش کئے جاتے ہیں اسی طرح مسلمانوں …
تفصیل۔۔۔مسلمانوں کی غلامی کی علامت والی سڑکوں کے نام تبدیل کئے جائیں: بی جے پی
نئی دہلی10مئی (کے ایم ایس) بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی یونٹ نے بقول اس کے مسلمانوں کی غلامی کی علامت والی سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دہلی بی جے پی کے سربراہ آدیش گپتا نے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کو خط لکھ کر، اکبر روڈ، اورنگ زیب لین، ہمایوں روڈ اور شاہجہاں روڈ کے …
تفصیل۔۔۔بھارتی شہریت نہ ملنے پر سینکڑوں مایوس پاکستانی ہندو وطن واپس لوٹ گئے ہیں ، سیمانت لوک سنگھٹن
نئی دلی 09مئی (کے ایم ایس) پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی کے نام پر بھارت آنے والے 800ہندو شہریت نہ ملنے پر مایوس ہو کر واپس پاکستان لوٹ گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں شہریت کے حصول کیلئے دیگر ممالک سے آنے والے ہندوئوں کے مفادات کے لیے آواز بلند کرنے والی سماجی تنظیم ‘سیمانت لوک سنگھٹن’نے کہاہے کہ بھارت کی شہریت حاصل کرنے کی برسوں کی کوششیں …
تفصیل۔۔۔اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم میں 40ہزار سے زائد سکھوں کی شرکت،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اورپنجابی موسیقی بجائی
بریشیا اٹلی 09مئی (کے ایم ایس) آزاد خالصتان کے قیام کی غرض سے خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کے لئے ہزاروں سکھ یورپ کے دوردراز علاقوں سے اٹلی کے شہر بریشیاپہنچے اور ووٹنگ کے لئے قطاروں میں کھڑے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور پنجابی موسیقی بجاتے رہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قطاروں میں کھڑے سکھ خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے۔ چالیس ہزارسکھ مردوں اور خواتین …
تفصیل۔۔۔بھارت :یوپی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک اور کمسن بچی کی عصمت دری
علی گڑھ 09مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس اہلکار نے ایک 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔ یہ واقعہ ریاست کے ضلع علی گڑھ میںپیش آیا ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے بارے میں علی گڑھ میں سینئرا سپرنٹنڈنٹ پولیس کی طرف سے رپورٹ بھیجے جانے کے بعد ملزم پولیس اہلکارکو جو ضلع بلند شہر میں تعینات تھا، معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس …
تفصیل۔۔۔