بھارت

بھارت کے شہر گوا میں سلنڈر دھماکے میں خواتین، سیاحوں سمیت 23 افراد ہلاک

گوا : بھارت کی شمالی ریاست گوا میں ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے خواتین اور سیاحوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ ہفتے کی رات دیر گئے نائٹ کلب میں سلنڈر دھماکے کے بعد لگی۔گوا پولیس چیف آلوک کمار نے تصدیق کی ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ریاستی دارالحکومت پنجی سے تقریبا 25 کلومیٹر دور ارپورا گائوں میں پارٹیوں کیلئے مشہور مقام برچ بائی رومیو لین میں نصف شب کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ یہ کلب پچھلے سال ہی کھلا تھا۔ہلاک ہونے والوں میں بیشتر کچن کے عملے کے ارکان تھے جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں جبکہ مرنے والوں میں تین سے چار سیاح بھی شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button