امریکی جریدے بلومبرگ نے بھارت کے خطرناک جوہری عزائم بے نقاب کر دئے

نیویارک:
امریکی جریدے بلومبرگ نے بھارت کے خطرناک جوہری عزائم بے نقاب کئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلومبرگ کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مودی کی بھارتی حکومت ایٹمی پروگرام پر 214ارب ڈالر خرچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت جوہری پروگرام میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کا 2047تک 100گیگا واٹ کے جوہری پلانٹ نصب کرنے کا پلان ہے۔ رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ بھارت جوہری پلانٹ کو کسی حادثے کی صورت میں ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں ہے ، عالمی قوانین کے تحت حادثے کا ذمہ داری پلانٹ چلانے والا ملک ہوتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں مودی سرکار کو ایٹمی پلانٹ کے پرزے فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کرتیں کیونکہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری کے واقعات عام ہیں، جس پر عالمی برادری میںسخت تشویش پائی جاتی ہے۔







