بھارت

بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت سے ووٹ چوری کرکے سب سے بڑی ملک دشمنی کی : راہول گاندھی

نئی دہلی:بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت سے ووٹ چوری کرکے سب سے بڑی ملک دشمن حرکت کی اورملک کو کمزور کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے تین سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ واضح ہے کہ بی جے پی بھارت کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے الیکشن کمیشن کو ہدایت اور استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا کو سلیکشن پینل سے کیوں ہٹایا گیا؟ انہوں نے پوچھا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس بات کا تعین کرنے میں کیوں اتنی دلچسپی رکھتے ہیں کہ الیکشن کمشنر کا عہدہ کس کے پاس ہو گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے ایسا نہیں کیا کہ دسمبر 2023میں اس حکومت نے قانون میں تبدیلی کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی الیکشن کمشنر کو اپنے عہدے پر رہتے ہوئے کسی بھی غیرقانونی اقدام کی سزا نہ دی جائے۔ راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ 45دنوں کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کو تباہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے قانون میں تبدیلی کیوں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہریانہ کے ووٹر لسٹ میں ایک برازیلین خاتون22بار ظاہر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کا الیکشن چوری کیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن نے چوری کو یقینی بنایا تھا۔سب سے بڑی ملک دشمنی جو آپ کر سکتے ہیں وہ ووٹ چوری ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جب آپ ووٹ کو تباہ کرتے ہیں، آپ اس ملک کے تانے بانے کو تباہ کرتے ہیں، آپ جدید بھارت کو تباہ کرتے ہیں، آپ بھارت کے تصور کو تباہ کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button