حیدرآباد31جنوری(کے ایم ایس)بھارتی شہر حیدرآباد کی پولیس نے بی جے پی رہنما اور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے رکن ٹی راجہ سنگھ کو 29 جنوری کو ممبئی میں ایک ریلی سے نفرت انگیز تقریر کرنے پر ایک اور نوٹس جاری کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منگلہاٹ پولیس نے متنازعہ قانون ساز کو اتوار 29جنوری کو ممبئی میں ایک ریلی سے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس …
تفصیل۔۔۔بھارت میں ایک اور سینئر صحافی نے این ڈی ٹی وی چھوڑ دیا
نئی دہلی31جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں ایک اور سینئرٹی وی صحافی ندھی رازدان نے نئی دہلی ٹیلی ویژن(این ڈی ٹی وی)کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اڈانی گروپ کی طرف سے این ڈی ٹی وی کی باگ ڈورسنبھالنے بعدسینئر ٹی وی صحافی ندھی رازدان ادارے کو چھوڑنے والے صحافیوں میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بزنس ٹائیکون دوست گوتم اڈانی کو این …
تفصیل۔۔۔بھارت: ٹی وی چینلز کو ہر ماہ 15گھنٹے تک نام نہاد قومی مفادکے پروگرام نشر کرنے کا حکم
نئی دہلی31جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں مارچ 2023سے تمام نجی ٹیلی ویژن چینلوں کو ہر ماہ 15گھنٹے تک نام نہاد قومی مفاد سے متعلق پروگرام نشر کرنے ہونگے۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوموار کو اس سلسلے میں ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے۔بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس”کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وزارت کی طرف سے دیے گئے بعض موضوعات کی بنیاد پر نجی نشریاتی …
تفصیل۔۔۔امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے اپنی خبر میں مقبوضہ کشمیر کیلئے متنازعہ علاقے کا لفظ استعمال کیا
واشنگٹن 31 جنوری (کے ایم ایس) جموں وکشمیر پر بھارت کے خود ساختہ دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے مارچ سے متعلق اپنی خبر میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے متنازعہ علاقے کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اے پی کی خبرجس کی سرخی "کانگریس کی …
تفصیل۔۔۔مسلمان مشرق وسطیٰ سے آئے تھے
بھارتی وزارت نے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش میں مسلمانوں کو نظرانداز کر دیا نئی دلی 31 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے قرون وسطیٰ کے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش کا افتتاح کیاہے تاہم نمائش میں کوئی بھی مسلم شاہی خاندان کو شامل نہیں کیاگیا ہے ۔ بھارتی وزارت تعلیم کے تحت ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے نمائش کا …
تفصیل۔۔۔ہریانہ:ہندوتوا گائورکشکوں نے ایک مسلم نوجوان کوقتل کر دیا
نئی دلی 31 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات کے رہائشی 22سالہ مسلم نوجوان وارث کو ہندوتوا گروپ بجرنگ دل گائو رکھشا دل کے غنڈوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے ۔ نوجوان کے اہلخانہ نے دعویٰ کیاہے کہ ضلع کے گائوں حسین پور کا رہائشی وارث جو پیشہ کے لحاظ سے ایک کار مکینک تھاجسے ہندوتوا گروپ بجرنگ دل گائو رکھشا دل …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ آئندہ پیر سے بی بی سی کی دستاویزی فلم پرپابندی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کریگی
نئی دلی 30جنوری(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کور ٹ نے 2002کے مسلم کش گجرات فسادات میں نریندر مودی کے کردار کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم پر مودی حکومت کی طرف سے پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرنے پراتفاق کیا ہے ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی پر مشتمل سپریم کورٹ کے …
تفصیل۔۔۔بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی بجائے موت کو ترجیح دوں گا،بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار
نئی دلی 30جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ حکمران جماعت بی جے پی سے انتخابی اتحاد کی بجائے موت کو ترجیح دیں گے ۔ نتیش کمار نے ان خیالات کا اظہار بہار میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے ریاستی انتخابات میں اتحاد کے بارے میں قیاس آرائیوں پر تبصرہ …
تفصیل۔۔۔بھارت : اڑیسہ میں پولیس افسرنے وزیر صحت کوگولی مار کر قتل کر دیا
بھونیشور30جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک پولیس افسر نے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نابا کشور داس کو ریاست کے ضلع جھارسوگوڈا میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ 60سالہ وزیر کو ایک پولیس افسر نے اس وقت گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جب وہ ضلع جھارسوگوڈا میں اپنی گاڑی سے باہر نکلے۔وزیر کو ہوائی ایمبولینس میں بھونیشور لے جایا گیا اور اپالو ہسپتال میں داخل …
تفصیل۔۔۔آسٹریلیا:60ہزار کے لگ بھگ سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا
ایمسٹرڈیم 29 جنوری (کے ایم ایس) آسٹریلیا میں آج ایک اندازے کے مطابق تقریباً 60 ہزارسکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا۔ ریفرنڈم کا انعقاد کرنے والی تنظیم” سکھس فار جسٹس “نے کہا کہ ریفرنڈم کیلئے مقرر کر دہ وقت کے اختتام تک 55تا 60ہزار کے قریب سکھ ووٹ دال چکے ہیں جبکہ ووٹنگ سینٹر سے فلنڈرز اسٹریٹ اسٹیشن تک ایک بڑی قطار ابھی تک لگی ہوئی تھی۔ ایک اندازے …
تفصیل۔۔۔