نئی دلی02فروری (کے ایم ایس) واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارت میں 36لاکھ سے زائداکائونٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واٹس ایپ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ یکم تا 31دسمبر تک بھارت میں 36 لاکھ77ہزار سے زائد اکائونٹس کو میسجنگ ایپ کے غلط استعمال پر معطل کیاگیا ۔ ان میں سے 13لاکھ89ہزار اکائونٹس کو دیگر صارفین کی …
تفصیل۔۔۔بھارت:حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کی مودی حکومت کے بجٹ پر کڑی تنقید
بجٹ میں بے روزگاری،مہنگائی اور عدم مساوات سے نمٹنے کا کوئی حل موجود نہیں،راہل گاندھی یہ بجٹ عوام کا مودی حکومت پر گرتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، ملکارجن کھڑگے نئی دلی02فروری (کے ایم ایس) بھارت میں حزب اختلا ف کی مرکزی جماعت کانگریس نے بجٹ2023-24پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں مودی …
تفصیل۔۔۔اتر پردیش: ہندوئوں کا 2مسلم بچوں کو درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد
لکھنو 02فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہندوئوں نے دو مسلمان بچوں کو درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ واقعہ 29 جنوری کو ضلع کے گائوں کھسپریا میں پیش آیاہے۔دوبچے شاداب اور شکیل اپنی بکریوں کے لیے چارہ اکٹھا کر رہے تھے ۔ جب وہ گھر …
تفصیل۔۔۔اتراکھنڈ : ہندوتوا رہنما کا عیسائیوں پر تشدد
دہرادون01 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک ہندوتوا خاتون رہنما نے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا رہنما رادھا سموال دھونی نے ریاست کے شہر جھجرا میں عیسائیوں کے ایک گروپ کو مارا پیٹااور سخت ہراساں کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دھونی کو ایک خاتون سمیت متعدد عیسائیوں کی مارپیٹ کرتے …
تفصیل۔۔۔بھارت :مغلوں کے نام و نشان کواکھاڑ کر پھینک دینا چاہیے: بی جے پی رہنما
کولکتہ31جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما سویندو ادھیکاری نے کہاہے کہ مغلوں کے نام و نشان کواکھاڑ کر پھینک دینا چاہیے۔ سویندو ادھیکاری نے کولکتہ میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مغلوںنے بہت سارے ہندوئوں کو قتل اور مندروں کو تباہ کیاہے۔ ان کے نام سے منسوب تمام جگہوں کی نشاندہی کرکے ان کے نام تبدیل کئے جانے چاہیے ۔ انہوں نے …
تفصیل۔۔۔بھارت: تلنگانہ کے رکن اسمبلی کو نفرت انگیز تقریرکرنے پرپولیس کا نوٹس
حیدرآباد31جنوری(کے ایم ایس)بھارتی شہر حیدرآباد کی پولیس نے بی جے پی رہنما اور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے رکن ٹی راجہ سنگھ کو 29 جنوری کو ممبئی میں ایک ریلی سے نفرت انگیز تقریر کرنے پر ایک اور نوٹس جاری کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منگلہاٹ پولیس نے متنازعہ قانون ساز کو اتوار 29جنوری کو ممبئی میں ایک ریلی سے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس …
تفصیل۔۔۔بھارت میں ایک اور سینئر صحافی نے این ڈی ٹی وی چھوڑ دیا
نئی دہلی31جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں ایک اور سینئرٹی وی صحافی ندھی رازدان نے نئی دہلی ٹیلی ویژن(این ڈی ٹی وی)کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اڈانی گروپ کی طرف سے این ڈی ٹی وی کی باگ ڈورسنبھالنے بعدسینئر ٹی وی صحافی ندھی رازدان ادارے کو چھوڑنے والے صحافیوں میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بزنس ٹائیکون دوست گوتم اڈانی کو این …
تفصیل۔۔۔بھارت: ٹی وی چینلز کو ہر ماہ 15گھنٹے تک نام نہاد قومی مفادکے پروگرام نشر کرنے کا حکم
نئی دہلی31جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں مارچ 2023سے تمام نجی ٹیلی ویژن چینلوں کو ہر ماہ 15گھنٹے تک نام نہاد قومی مفاد سے متعلق پروگرام نشر کرنے ہونگے۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے سوموار کو اس سلسلے میں ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے۔بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس”کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وزارت کی طرف سے دیے گئے بعض موضوعات کی بنیاد پر نجی نشریاتی …
تفصیل۔۔۔امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے اپنی خبر میں مقبوضہ کشمیر کیلئے متنازعہ علاقے کا لفظ استعمال کیا
واشنگٹن 31 جنوری (کے ایم ایس) جموں وکشمیر پر بھارت کے خود ساختہ دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے مارچ سے متعلق اپنی خبر میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے متنازعہ علاقے کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اے پی کی خبرجس کی سرخی "کانگریس کی …
تفصیل۔۔۔مسلمان مشرق وسطیٰ سے آئے تھے
بھارتی وزارت نے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش میں مسلمانوں کو نظرانداز کر دیا نئی دلی 31 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے قرون وسطیٰ کے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش کا افتتاح کیاہے تاہم نمائش میں کوئی بھی مسلم شاہی خاندان کو شامل نہیں کیاگیا ہے ۔ بھارتی وزارت تعلیم کے تحت ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے نمائش کا …
تفصیل۔۔۔