بھارت

مہاراشٹر:”کشمیر بنے گا پاکستان“ ترانہ چلانے پر مسلمان شخص گرفتار

ممبئی،:بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے ایک مسلمان شخص کو حجام کی دکان میں ”کشمیر بنے گا پاکستان“ ترانہ چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتارشخص کی شناخت عبدالرحمان صدرالدین شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو اصل میں ریاست اتر پردیش کے علاقے اعظم گڑھ کا رہنے والا ہے۔ یہ واقعہ ضلع پالگھر کے علاقے چنچوٹی میں پیش آیا۔ مسلم شخص پر الزام لگایا گیا کہ اس نے اپنے موبائل فون پر کشمیر بنے گاپاکستان ترانہ چلایا۔
تھانے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر پنکج کِلجے نے علاقے میں گشت کرتے ہوئے سیلون سے ”ملک مخالف“ گانا سنا۔ بعد ازاں پولیس نے سیلون پر چھاپہ مارا اور عبدالرحمان کو حراست میں لیا ۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button