مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل: التجا مفتی کا جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے نوجوان کی لاش اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنماالتجا مفتی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے حال ہی میں ضلع گاندربل میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوان راشد مغل کا جسد خاکی غمزدہ لواحقین کے حوالے کرنے اور المناک واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو گزشتہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاتھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق التجا مفتی نے گاندربل کے علاقے چنتوالیوار جار کر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے بعدازاں ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشید مغل بے قصور تھا، انکی لاش ایک ہفتے کے اندر اندر حوالے کی جائے اور اگر ایسا نہ کیاگیا تولاحقین سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور اور اسکے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جانا چاہیے کیونکہ ایک بے گناہ شخص کو مار دیا گیا لہذا متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔
التجامفتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جعلی مقابلے میں شہید کیا جانے والا نوجوان راشد مغل ان کی جماعت پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی کا کارکن تھا۔التجامفتی کیساتھ گاندربل کے پارٹی قائدین بشیر احمد میر، سید جماعت علی، قیصر سلطان، ساحل فاروق اور نجمو ثاقب بھی تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button