APHC-AJK

افضل گورو کے خاندان کے خلاف کارروائی اور شبیر احمد شاہ کی ضمانت مسترد کرنا قابلِ مذمت ہے:غلام محمد صفی

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شہید افضل گورو کے خاندان کے خلاف کارروائی اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی ضمانت مسترد کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو کے خاندان کے خلاف کارروائی سے کشمیری شہدا ء اور سیاسی قیدیوں کے اہلِ خانہ میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افضل گورو کی شہادت کے بعد ان کے خاندان کو اسلامی قانونِ وراثت کے تحت جائیداد کے قانونی حقوق حاصل تھے۔ انہوں نے اقوام متحدہ،عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور متاثرہ خاندان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔اجلاس میں شبیر احمد شاہ کی ضمانت مسترد کیے جانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ حریت رہنماں نے کہا کہ 74سالہ شبیر احمد شاہ طویل عرصے سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ غلام محمد صفی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button