مقبوضہ جموں و کشمیر
ہندواڑہ میں محاصر ے اور تلاشی کی کارروائی
سری نگ:بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 92 بٹالین اور پولیس اہلکاروں نے ہندوڑہ کے ناگڈا نار جنگلاتی علاقے میں تلاشی کی مشترکہ کارروائی کی ۔
بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی ایک پرانی پناہ گاہ تباہ کر دی اور وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا۔







