مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سرینگر جموں ہائی وے مسلسل پانچویں روز بھی بند

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچے کے باعث جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی بند ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے آج ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جکھینی اور چنانی کے درمیان شاہراہ کوسیلاب کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سری نگر جموں ہائی وے بدستور بند ہے۔ضلع اودھمپور میں حالیہ سیلاب میں سڑک کے کئی حصے مکمل طور پر بہہ گئے ہیں ۔ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ مسافروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس وقت تک ہائی وے پر سفر سے گریز کریں جب تک کہ بحالی کا کام مکمل نہ ہو جائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button