جموں

جموں:ریٹائرڈپولیس اہلکاروں کا فلاح و بہبود ، پنشن سے متعلق خدشات کا اظہار

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، جموں کے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے فلاح و بہبود اور پنشن سے متعلق متعدد خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان مطالبات میں ہائی کورٹ کے بقایا جات کی ادائیگی کے حکم پر عمل درآمد، تنخواہ اور پنشن کے فوائد میں تضادات کا خاتمہ اور سرکاری و پولیس ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شامل ہیں۔

ان مسائل پر جموں میں ’ایکس پولیس مین لیگ‘ جموں کے صدر کرن جیت سنگھ کی صدارت میں منعقدہ سابقہ پولیس اہلکاروں کے ماہانہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریٹائرڈ اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ پنشنرز کو بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے اور ایک ہی عہدے کے پولیس افسران کے درمیان تنخواہ اور پنشن کے فوائد میں پائے جانے والے فرق کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے سرکاری اور پولیس ہسپتالوں میں تمام ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے بھرتی کی خصوصی مہم چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اجلاس میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی صحت اسکیموں کے تحت ملنے والے فوائد کا دائرہ کار تمام ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں تک بڑھایا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے زونل اور ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں۔ شرکاء نے نوڈل آفیسر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) ڈی اے آر سے بھی درخواست کی کہ وہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل میں سہولت فراہم کریں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اٹھائے گئے مطالبات ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں میں پائی جانے والی وسیع تر بے چینی اور شکایات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ شکایات انتظامی بے حسی، تنخواہ اور پنشن کے فوائد کی فراہمی میں امتیازی سلوک، جائز واجبات کی ادائیگی میں تاخیر اور صحت کی سہولیات تک ناکافی رسائی جیسے معاملات پر مبنی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button