جموں
مقبوضہ جموں وکشمیر:جموں خطے میں ڈینگی وائرس پھیل رہا ہے
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورخطے میں5380 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ صحت کے ایک افسرنے بتایا کہ اتوار کو صرف ضلع جموں سے 50کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ادھم پور سے 17، کٹھوعہ سے 12، راجوری سے 5، سانبہ اور پونچھ اضلاع سے دو دواور ریاسی سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اب تک سب سے زیادہ 3,444کیسزضلع جموںمیں سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ضلع ادھم پور میں 764، کٹھوعہ میں 466اور سانبہ میں 343کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔راجوری میں 94، ریاسی میں 61، رامبن میں 56، ڈوڈہ میں 52، پونچھ میں 31 اور کشتواڑ میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اب تک ڈینگی کے کل 1692 مریض اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں۔