بھارت

ایران سے تیل کی تجارت کے الزام میں ممبئی کی 2 کمپنیوں اور 5 بھارتی شہریوں پر امریکی پابندیاں

نئی دلی :امریکہ نے ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں ملوث ممبئی کی دو کمپنیوں اور ان سے وابستہ پانچ بھارتی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایس ایس پی ایل سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور سمودرا میرین سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی درآمد میں معاونت کے الزام میں پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ایس ایس پی ایل سلوشنز سے وابستہ دھوانی وورا اور نیسارگ وورا، جبکہ سمودرا میرین سروسزکے کیتن کوچیکر، بھوپندرسنگھ ساہو اور ہری شیام ہری ہرن چنڈاکاٹیل پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان افراد کو اپنی متعلقہ کمپنیوں کے کسی بھی قسم کے لین دین میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔یہ کارروائی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مہم کا حصہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، ایرانی خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت میں ملوث ہونے کے سلسلے میں مجموعی طور پر 10اداروں، 6افراد اور 5 بحری جہازوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے الزام لگایا کہ ان اداروں نے ایرانی حکومت کو لاکھوں ڈالر منتقل کیے، جس سے اس کی آمدنی کے اہم ذرائع میں اضافہ ہوا اور اس کی مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد ملی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button