بھارت

بھارت میں نام نہاد جمہوریت بحران کا شکار

مودی کی آمریت پر عالمی میڈیا کی کڑی تنقید

نئی دہلی: بھارت میں نام نہاد جمہوریت بحران کا شکار ہو گئی ہے، جس پر مودی کی آمریت کو عالمی میڈیا کی جانب سے بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے مودی کے جابرانہ ہتھکنڈوں، کروڑوں ووٹرز کے حقِ رائے دہی پر ضرب اور بلند و بانگ جمہوری دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکی جریدے ٹائم کے مطابق، ووٹر فہرستوں سے نام خارج کیے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے بھارت بھر میں ہزاروں افراد مودی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ووٹر فہرستوں سے 13 کروڑ نام خارج کیے جانے پر بھارت میں انتخابی عمل کے حوالے سے عوامی غم و غصہ بڑھ گیا ہے۔

مظاہرین نے مودی اور بی جے پی پر فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی حکام نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی اور نئی دہلی میں نوجوان رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی اپنے ذاتی مفادات کے لیے ووٹ کا حق چھین کر اور جمہوری آزادیوں پر قدغنیں لگا کر نوجوان نسل کی آواز نہیں دبا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button