مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر :ژالہ باری سے سیب کی فصل کوشدید نقصان

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو شدیدنقصان پہنچاہے۔
کیلر، چوون، مست پورہ اور نصر پورہ گاؤں میں ژالہ باری سے سیب کی تیار فصل کےسیکڑوں باغات متاثر ہوئے ہیں۔
فروٹ منڈی شوپیاں کے صدر محمد اشرف وانی نے کہا کہ ژالہ باری پانچ سے سات منٹ جاری رہی مگر شدید تھی، جس سے پھل کو نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر سیب کٹائی کے لیے تقریباً تیار ہیں اور ژالہ باری کے نشانات سے سیب کےمعیار اور مارکیٹ ویلیو متاثر ہو سکتی ہے۔
کاشت کاروں نے بتایا کہ وہ نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں بھاری نقصانات کا خدشہ ہے۔
یہ ژالہ باری ایسے وقت یوئی ہےجب کاشتکار کٹائی کی تیاری کر رہے تھے۔ اس مرحلے پر نقصانات بھاری ہوسکتے ہیں، کیونکہ کسان کھاد، ادویات، مزدوری اور باغ کی دیکھ بھال پر اخراجات برداشت کر چکے ہیں۔
کسان جاوید احمد نے قابض حکام سےنقصان کا جائزہ لے کر متاثرین کو امداد فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button