لداخ
دلی میں گرفتار مظاہرین کو فوری رہا نہ کیا گیا تو بھوک ہڑتال شروع کر دوں گا، وانچک
لہہ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانچک نے خبردار کیا ہے کہ اگر دلی میں گرفتار کیے گئے مظاہرین کو کل تک رہا نہ کیا گیا تو وہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔سونم وانچک نے اپنے ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں دارالحکومت کی صورتحال کو ’’غیر اعلانیہ ایمرجنسی‘‘ قرار دیا اور ان سیاسی رہنماؤں کی حراست پر تشویش کا اظہار کیا جو انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف مظاہرے میں شرکت کرنے والے تھے۔
سونم نے کہا کہ انہوں نے اتحاد اور امن کی اپیل کی تھی لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ تحریک سے وابستہ کئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔








