آزاد کشمیر

22 اکتوبر، یومِ فتحِ مظفرآباد

ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کا یادگار دن

مظفرآباد: 22 اکتوبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جب مظفرآباد میں ڈوگرہ راج کے خلاف فیصلہ کن پیش قدمی کا آغاز ہوا تھا۔

پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مظالم کے خلاف قبائلی لشکر کشمیریوں کی مدد کے لیے مظفرآباد کی جانب بڑھے تھے۔ خورشید انور کی قیادت میں شروع ہونے والے اس معرکے کے دوران ڈوگرہ فوج کی دفاعی پوزیشنوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مظفرآباد اور ڈومیل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اوڑی، بارہمولہ اور سرینگر کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار ہوئی۔

قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی یہ مشترکہ جدوجہد خطے میں ڈوگرہ راج کے خلاف مزاحمت کی ایک نمایاں علامت بن گئی۔ یہ دن کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی تاریخ کا ایک اہم باب سمجھا جاتا ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی امنگوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button