27 اکتوبر یوم سیاہکشمیری تارکین وطن

ناٹنگھم: یوم سیاہ کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد

لندن : برطانیہ کے شہرناٹنگھم میں یوم سیاہ کے سلسلے میں تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیریوں اورپاکستانیوں نے شرکت کی ۔
کشمیرمیڈیاسرروس کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی تھے۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی تسلط، ظلم اور جبر و استبداد کی مذمت کی اورکہا کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
مقررین نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے۔ انہوں نے تحریک آزادی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے والدین، بیواو¿ں اور خاندانوں کی سلام پیش کیا۔ مقررین نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور ا±ن کے شانہ بشانہ کھڑے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہاں آپ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی آپ کا کردار قابل تقلید ہے۔
ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کشمیر کاز کے لیے شاندار اور کامیاب کانفرنس کروانے پر منتظمین کو مبارکباد دی۔انہوں نے تحریک آزادی کے لیے کام کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو سرا ہااوران کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button