APHC-AJK

زاہد صفی کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

گلگت: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر ایڈووکیٹ سے ملاقات کی

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتِ حال اور مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
زاہد صفی نے وزیر اعلیٰ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور عالمی برادری کو اس دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیری عوام کے جائز حقوق اور حقِ خودارادیت کی حمایت پاکستان کے اصولی مؤقف کا حصہ ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی جاری رکھیں گے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button