پاکستان

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابلِ قبول ہے: ملک احمد خان

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اس کی قانونی حیثیت یا اس سے متعلق کسی بھی اقدام کا تعین بین الاقوامی قانون اور مسلمہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات آج یونیورسٹی آف لاہور میں ”سندھ طاس معاہدہ اور قومی سلامتی“ کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسپیکر نے کہا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی یا اسے نظرانداز کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط قانونی مو¿قف، مو¿ثر سفارت کاری اور قومی اتفاقِ رائے سے کام لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ محض دو ممالک کے درمیان تنازعہ نہیں بلکہ اس کا پاکستان کی قومی سلامتی، زراعت، معیشت، ماحولیاتی تحفظ اور عوام کے مستقبل سے براہِ راست تعلق ہے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدے مسلمہ قانونی تقاضوں اور اصولوں کے تحت طے پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کی معطلی، خاتمے یا اس میں ترمیم کے لیے متعلقہ قانونی طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے۔اسپیکر نے کہا کہ آبی بحران کو محض سیاسی یا سفارتی تنازعے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، کیونکہ اس کے انسانی اور ماحولیاتی اثرات بھی اتنے ہی اہم ہیں۔
خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جنگ کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی خطے میں مزید تباہی یا انسانی المیے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والی جنگوں کے تباہ کن نتائج سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم اسے اپنی خودمختاری، آزادی اور قومی حقوق کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مو¿ثر جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button