APHC-AJK

حریت قیادت کی گلگت بلتستان کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارک باد

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے گلگت بلتستان کے عوام کو یومِ آزادی کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے جو ان کی بہادری، قربانی اور آزادی سے والہانہ محبت کی علامت ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947ءکو گلگت بلتستان کے غیور عوام ا نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور یہ دن ان کی بہادری، قربانی اور پاکستان سے تاریخی وابستگی کی روشن علامت ہے۔
حریت رہنماوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرکے آزادی کی تاریخ رقم کی۔ ان کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور تحریکِ آزادی کشمیر کے ساتھ ان کا تاریخی، جغرافیائی اور نظریاتی تعلق نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل، حقِ خودارادیت اور پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ آج کے دن ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ان عوام کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو بھارتی تسلط سے آزادی اور اپنے بنیادی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد اور قربانیاں دے رہے ہیں۔
حریت قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
حریت رہنماﺅں سید اعجاز رحمانی ، زاہد صفی ، زاہد اشرف ، شیخ یعقوب، شیخ عبدالمتین، محمد شفیع ڈار ، مشتاق احمد بٹ اوردیگر نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میںگلگت بلتستان کے عوام کو یومِ آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button