بھارت

لوگوں کی شہریت اور ووٹ کے حق پر سوال اٹھانے پر طلباء رہنما کی بی جے پی اورآر ایس ایس پر تنقید

 

نئی دہلی: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا نے لوگوں کی شہریت اور ووٹ کے حق پر سوال اٹھانے کی کوششوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلباء رہنمائوں نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی انڈیا بلاک کی ”ووٹ بچاو، دیش بچا و”مہم کا حصہ تھی جس کا مقصد انتخابی بے ضابطگیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔ انڈیا بلاک کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ نیہا بورا نے ریلی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کون ہوتے ہیں بھارت کے لوگوں سے ان کی شہریت ثابت کرنے کا مطالبہ کرنے والے؟ انہوں نے آر ایس ایس کی جانب سے اپنے دفاتر پر قومی پرچم لہرانے کی تاریخی مخالفت کا حوالہ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے لوگوں کو خوفزدہ کرنے اور ان کے حقوق سلب کرنے کے لیے انگریزوں جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہر فرد کو یکساں حیثیت حاصل ہے اور اس مساوات کی علامت ایک ووٹ ہے۔ جب لوگوں سے یہ ووٹ چھین لیا جاتا ہے تو انہیں دوسرے درجے کا شہری بنا دیا جاتا ہے۔
ریلی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے جنرل سیکریٹری ایم اے بے بی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری ڈی راجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) لبریشن کے جنرل سیکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے بھی شرکت کی۔اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام حذف کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button