بھارت

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو فسطائیت کے خلاف موقف کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا: مذہبی رہنما

نئی دہلی، 25 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت میں ممتاز مذہبی رہنماو¿ں اور انسانی حقوق کے محافظوں نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے تمام قائدین کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے بلاجواز گرفتار کیا ہے۔
آل انڈیا سیکولر فورم کے کنوینر ڈاکٹر سریش خیرنار، درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی، مل ہیںاور بدھسٹ سوسائٹی آف انڈیا کے صدر راج رتنا امبیڈکرنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں فسطائیت کے خلاف اٹھنے والی اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔انہوںنے کہا کہ پاپولر فرنٹ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا دونوں ایسی تنظیمیں ہیں جو قانونی طور پر کام کرتی ہیںاور وہ کالعدم تنظیمیں نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فسطائی حکومت اس دونوں تنظیموں پر غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہی ہے لیکن وہ اس الزام کو اب تک ثابت نہیں کر سکی ہے۔ انہوںنے کہا ان دونوں تنظیموں کو دائیں بازو کی جماعتوں کی فسطائیت کے خلاف موقف کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سنگھ پریوار کی حکومت کسی بھی اختلافی آواز سے خوفزدہ ہے اور وہ اسے خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button