سید علی گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے: مفتی ناصرالاسلام
سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے اورکشمیری ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں کو بزرگ حریت رہنما کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کے لئے وادی کشمیرخاص طور پر سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہزاروں بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کو تعینات کرکے سخت پابندیاں عائد کرنے پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ناانصافی ہے اور آئین وقانون کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اس طرح کی کارروائیوں سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ امن وامان کی صورتحال کی آڑ لے کر اس غلط فیصلے کا جواز پیش نہیں کرسکتے۔