بھارت

گرفتاریوں اور حملوں کے باوجود اپنا سفر جاری رکھوں گا، بانی کاکروچ جنتا پارٹی

نئی دلی: کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ وہ گرفتاریوں ، تشدد اور حملوں کے باوجود قومی پرچم کے ساتھ اپنا ملک گیر احتجاج جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دیپکے نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی(ایس آئی آر) اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف سی جے پی کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک میں ایک آزادانہ اور منصفانہ انتخابی نظام قائم نہیں ہو جاتا ۔انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جائیں گے ، ترنگا لیکر جائیں گے ،مجھے یہ ترنگا لہرانے کیلئے جیل بھیجا گیا، میر ے دو ساتھوں سورو اور آشو کو بھی اسے لہرانے کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا، بھارت میں ایسا آخری بار اس وقت ہوا تھا ، جب ہم بھارتی راج میں تھے۔
ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم میں نریندر مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اس ترنگے کو ملک کے ہرحصے میں لیکر جائوں گا، اگر آپ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو آپ دلی ، مہاراشٹر ، کیرالہ یا کہیں اور ایسا کرسکتے ہیں ، مجھے ملک کے کسی بھی حصے سے گرفتار کریں لیکن میں واپس آکر پھر یہ ترنگا لہرائوں گا۔
انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت آہستہ آہستہ یہ کنٹرول کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے کہ لوگ کیا کھاتے ہیں ، کس سے شادی کرتے ہیں اور کس کو ووٹ دیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button