کولکتہ : بی جے پی کارکنوں کا جنرل سیکرٹری ترنمول کانگریس ابھیشیک بنر جی کی رہائش گاہ پر حملہ ، توڑ پھوڑ
کولکتہ: ریاست مغربی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سیکرٹری اوررکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنر جی کی سالگرہ کے موقع پر انکی رہائشی گاہ پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ کی۔
کشمیر میڈیاسروس مطابق یہ واقعہ رات تقریبا 2بجے پیش آیا جب بی جے پی کارکنوں نے ابھیشیک کی کالی گاٹ پر واقع رہائش گاہ پر دھاوا بول دیااورچور چورکے نعرے لگائے ۔ انہوں نے بنر جی کی سالگرہ کے موقع پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں کی طرف سے لگائی جانے والی تصاویر اور دیگر سجاوٹی اشیاء کی توڑ پھوڑ کی ۔ جب ٹی ایم سی کارکنوں نے اس پر اعتراض کیا تو دونوں گرپوں میں بحث شروع ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہاتھا پائی اور جھڑپ میں تبدیل ہو گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کو وہاں سے ہٹا کر حالات پر قابو پونے کی کوشش کی تاہم بی جے پی والے کچھ دیربعد وہاں پھر پہنچ گئے اور ابھیشیک کو” مویشی چور اور مچھلی چور ”قرار دیتے ہوئے نعرے بازی کی ۔جسکے بعد ایک مرتبہ کشیدگی بڑھ گئی ۔ بی جے پی والوںکی ہلڑ بازی کے جواب میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنے رہنما ابھیشیک بنر جی کی تصاویر ہاتھوں میں لیکر جوابی نعرے لگائے ۔ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے بھاری تعدادمیں پویس فورس اور ریاپڈ ایکشن فورس(آر اے ایف) کے اہلکار تعینات کیے گئے۔
بعد ازان ابھیشیک بنر جی اپنی رہائش گاہ سے باہر آئے اورپارٹی کارکنوں کے ہمراہ واقعے کے خلاف سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ انہوںنے اس دوران کہا کہ یہ انہیں جان سے مارنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے ۔ وہ رات 2بجے سے صبح 6بجے تک تقریبا چار گھنٹہ سڑک پر بیٹھے رہے ۔
دریں اثنا ترنمول کانگریس کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنر جی نے کہا کہ بی جے پی کے شرپسندوں نے پولیس کے ساتھ ملکر ابھیشیک بنر جی کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا۔ انہوںنے بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے پاس کتنے بلڈوزر ہیں، سب لائو ، اگر تمہیں دم ہے تو آئو میرے جسم پر بلڈوزر چلائو، میں یہیں کھڑی ہوں۔






