بنگلہ دیشبھارت

معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا سرینڈر کرنے کا ارادہ

بھارت سے بنگلہ دیش واپسی کیلئے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست

نئی دلی: بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ نے نیا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی سے واپس جا سکیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال 2024میں بھارت فرار ہونے کے بعد یہ ان کی جانب سے پہلی ایسی باضابطہ درخواست ہے۔
یہ درخواست دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جانے کے ان کے منصوبے سے متعلق واضح ترین قدم ہے جو ان کی طویل حکمرانی کے خاتمے کے باعث بننے والی انقلاب کے 2سال سے زیادہ عرصے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے ایک ایسے ملک میں نئی سیاسی اور قانونی کشیدگی کا امکان پیدا ہو گیا ہے جہاں ان کی پارٹی پر اب پابندی عائد ہے۔
حسینہ واجد نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ وہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کے لیے واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کے معاونین نے کہاہے کہ مختلف رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں انکی عدم موجودگی میں طلبہ کی قیادت میں بغاوت کے خلاف مہلک کریک ڈائون کا حکم دینے پر انہیں سزائے موت سنائی تھی، تاہم انہوں نے جلاوطنی سے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
لندن کے میٹرکس چیمبرز میں حسینہ واجد کے وکلا نے دہلی میں بنگلہ دیشی سفارت خانے کی قائم مقام ہائی کمشنر پریتی رحمان کو لکھا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے ان کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈکی مبینہ منسوخی کے پیش نظر میں ان کی موکلہ کیلئے نیا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
خط میں درخواستوں پر ان کی بنگلہ دیشی شہریت کی بنیاد پر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے آلات کے تحت پیدا ہونے والی ذمہ داریوں کے مطابق تیزی سے کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button