مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دہلی : تین خواتین سے 12 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

نئی دہلی، 04 فروری (کے ایم ایس ) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پولیس نے دو نوعمر لڑکیوں اور ایک 27 سالہ خاتون کو 12 کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) شنکر چودھری نے بتایا کہ دہلی اور ہریانہ پولیس نے نئی دلی کے علاقے دوارکا میں ایک مشترکہ کارروائی میں لڑکیوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت اٹھارہ سالہ شیوانی ، اٹھارہ سالہ پریتی اور 27سالہ کرن کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم انہیں پکڑ لیاگیا۔ انہوںنے بتایا کہ لڑکیوں کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے 1263 گرام وزنی سفید مادے پر مشتمل پولی تھین بیگ برآمد ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ مادے کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ منشیات ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ لڑکوں کے خلاف ضلع دوارکا کے موہن نگر تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button