مقبوضہ جموں و کشمیر

10 لاکھ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کوایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، ڈی ایف پی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری بلا جواز گرفتاریوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگرمیں جاری ایک بیان کہا کہ دس لاکھ کے قریب بھارتی فوجیوں نے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، علاقے بھر میں جاری محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد تلاشی کارروائیوں، ناکہ بندیوں،چھاپوں نے بڑے پیمانے پر خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ گاڑیوں کو روک کر مسافروں کی تلاشی لینا، شہریوں کو بلاوجہ پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کرنا اور دکانداروں سمیت عام شہریوں کو پریشان کرنا ایک معمول بن چکا ہے، جس سے عوام کی آزادانہ نقل و حرکت اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے بھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیری سیاسی رہنماں اور دیگر قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق، طبی سہولیات اور عزت و وقار کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں، بھارتی فورسز کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی آزادانہ تحقیقات کرائیں اور غیر قاونی طور پر زیر حراست کشمیریوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔KMS-04/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button