مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام : حملے میں بھارتی پیرا ملٹری”سی آرپی ایف” کے 3اہلکار زخمی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام میں آج نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
سی آر پی ایف کی 46 ویں بٹالین سے وابستہ یہ اہلکار ضلع کے علاقے نوپورہ اکھران میں تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ کی زد میں آ گئے۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سوم ویر، کانسٹیبل سانتانو اور کانسٹیبل راکیش داس کے طور پر ہوئی








