کولگام: بھارتی فورسز کے آپریشن کیوجہ شہری مشکلات کا شکار، نیشنل کانفرنس کااظہار تشویش
سرینگر :بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے کہاہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ضلع کولگام میںجاری مسلسل پابندیوں کی وجہ سے عام شہریوںکوسخت مشکلات کاسامناہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمرنبی ڈار نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پورے کے پورے دیہات کو مسلسل کئی دنوں تک پابندیوں کی زد میں رکھنا، اور خاص طور پر بزرگوں، خواتین اور بچوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دینا مقامی رہائشیوں کے لیے شدید پریشانی اور تکلیف کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس بات کا ہرحال میں خیال رکھا جانا چاہیے کہ معصوم شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں، غیر ضروری پابندیاں ہٹائیں اور متاثرہ دیہات میں معمول کی زندگی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
یادرہے کہ بھارتی فورسزنے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر رکھی ہے ۔ فورسز نے گزشتہ روز ضلع میں معروف آزادی پسندکارکن محمد لطیف بٹ کو شہیدکردیا۔







