مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر: 2بھارتی سیاح مردہ پائے گئے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو بھارتی سیاح مردہ پائے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کا رہائشی 41 سالہ ترنجیت سنگھ سرینگر کی ڈل جھیل کے قریب ایک ہوٹل میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔اسے شہر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے رہائشی راجیش رام چندر کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک ہوٹل میں بے ہوش پایاگیا ۔ اسے فوری طور پر صورہ ہسپتال منتقل کیا جہاںڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سری نگر اور بارہمولہ اضلاع میں دو خواتین سیاحوں سمیت چار غیر مقامی افراد مردہ پائے گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button