بھارت
مدھیہ پردیش: فورسز نے تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک کر دیے
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فورسز اہلکاروں نے تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے ضلع بالاگھات کے جنگلاتی علاقے میں آپریشن کے دوران تین خواتین اور ایک مرد کو ہلاک کر دیا۔ بالا گھات علاقے کی سرحد ریاست چھتیس گڑھ کے ساتھ ملتی ہے ۔ پولیس نے مارے جانے والوں کو نکسل علیحدگی پسند قرار دیا ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں پولیس کے ہاتھوں تین نکسل خواتین اور ایک مرد کو ہلاک کیا گیا ۔ہلاک کیے جانے والوں کے نا م تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔