آزاد کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں ، غلام محمد صفی

مظفرآباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر جموںوکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جب 1947میں اس روز بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین، انسانی اقدار اور تقسیمِ برصغیر کے فارمولے کو پامال کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر پر فوجی جارحیت کے ذریعے قبضہ جمایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے مظفرآباد پر یس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں کیونکہ اس نے کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف انکی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوںنے کبھی بھی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کیا ہے اور وہ اسکے خلاف قربانیوںکی ایک عظیم تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی، نسل کشی، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی پامالی جیسے سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ،اس نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں 1947سے اب تک لاکھوں کشمیری شہید اور ہزاروں لاپتہ کیے ہیں۔ تاہم بھارت اپنی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو مظفرآباد میں ایک زبردست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادی کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ کشمیری اسکے تسلط سے آزادی تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


دریں اثنا ”یوم سیاہ “ کے حوالے سے مظفر آباد میں غلام محمد صفی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کے صدور، کونسلرز، یونین کونسلز کے چیئرمین اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اجلاس میں حریت رہنما الطاف حسین وانی ،زاہد اشرف ،زاہد صفی،سید گلشن،مشتاق الاسلام،عبدالمجید میر، عزیر احمد غزالی، اقبال یاسین ،تنظیر احمد ارشاد احمد اور دیگر مہاجرین نمائندگان شریک تھے۔
ادھر میرپور، کوٹلی اور باغ اضلاع کے وفود نے 27 اکتوبر کو ” یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے

اسلام آباد میں قائم کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ کیا۔حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے اس موقع پر وفود کو ”یوم سیاہ“ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ریلیوں، سیمیناروں اور جلسے جلوسوں کے بارے میں بتایا۔ انہوںنے کہا کہ اس دن مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے گا جنہیں آزادی کے مطالبے کی پاداش میں بڑے پیمانے پر وحشیانہ بھارتی جبر کا سامنا ہے۔
وفود میں حاجی محمد عارف، قاری مشتاق، شبیر چیچی، قاری محمد اکرم، مشتاق احمد زرگر، امتیاز احمد، اعزاز احمد میر، عبدالغنی عرف خواجہ ایاز، محمد سرفراز، بشیر احمد شگو، ظہیر احمد جرال، محمود اختر قریشی، محمد اسلم، چوہدری عبدالمالک، محمد اسلم، عبدالغنی، عبدالغنی اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی نمائندگی سید اعجاز رحمانی، چوہدری شاہین اقبال، سید منظور احمد شاہ، شیخ عبدالمتین، راجہ خادم حسین اور قاضی عمران نے کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button