بھارت
چھتیس گڑھ: بھارتی فورسز کے ہاتھوں قبائلی رہنما قتل
بیجاپور: بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیراقتدار ریاست چھتیس گڑھ میں ایک ”قبائلی رہنما کو قتل کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبائلی رہنما گوتم عرف سدھاکر کو بھارتی فورسز نے ریاست کے ضلع بیجاپور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بستر رینج میں تعینات ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیاکو بتایا ہےکہ قبائلی رہنما گوتم، کوجو ماؤ نوازباغیوں کی سینٹرل کمیٹی کا رکن تھابھارتی فورسز نے اندراوتی نیشنل پارک کے جنگل کے علاقے میں ایک آپریشن کے دوران قتل کیا۔اس سے قبل بھارتی فورسز نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-ماؤسٹ کے جنرل سکریٹری نمبالا کیشو راؤ عرف بسواراجو کو بستر کے علاقے میں ہلاک کر دیاتھا۔
واضح رہے کہ نکسل علیحدگی پسند بھارت سے آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔








