بھارت

بھارتی سی ڈی ایس کے دعوے گمراہ کن ہیں:دفاعی ماہرین

پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص کامیاب رہاہے

نئی دہلی: دہلی میں مقیم دفاعی ماہرین نے آپریشن سندور کے بارے میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص کامیاب رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنرل چوہان نے پونے میں بھارتی فوج کی سدرن کمانڈ کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مئی کے تنازعے میں پاکستان کی ’فتح‘ کے دعوے محض بیان بازی پر مبنی تھے اور بھارت نے آپریشن کے دوران پاکستان کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔جنرل چوہان کے مطابق آپریشن کے دوران 13 سے زائد پاکستانی ایئربیسز کو نشانہ بنایا گیا اور دہشت گردی کے متعدد کیمپوں کو تباہ کیا گیا، رن ویز کو نقصان پہنچا، ایئر فیلڈز خراب ہو گئیں اور فضائی دفاعی نظام ناکارہ ہو گیا۔تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنرل چوہان کے دعوے مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں اور ان میں ٹھوس شواہد کا فقدان ہے۔ ایک سینئر دفاعی تجزیہ کار نے کہاکہ بھارت کے سی ڈی ایس ایک ایسے بیانیے کوآگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جو اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کارروائی بھارتی اہداف کے خلاف ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھی اور بھارت کا ردعمل ناکافی تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری عسکری قیادت حقیقی صلاحیتوں پر توجہ دینے کے بجائے اس طرح کی بیان بازی کا سہارا لے رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button