مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں :بھارتی پیرا ملٹری اہلکار ہلاک ہو گیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے (سی آر پی ایف)ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت 178 بٹالین کے سریندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کا رہائشی تھا۔وہ ضلع شوپیاں کے علاقے وچھی میں ایک چوکی پر ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گرپڑا۔ اسے فوری طور پر قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button