مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت: مدھیہ پردیش میں پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
بھوپال05 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلم دشمنی کے ایک اوراقدام کے طورپر پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ساوتھ ایشین وائر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے ریاستی پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور پر ہندی الفاظ استعمال کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ مدھیہ پردیش پولیس برطانوی دور سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کرتی آ رہی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے بھی وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان کے حکم کے بعد محکمہ پولیس کو اردو اور فارسی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔واضح رہے بھارت میں اردو کو مسلمانوں کی زبان سمجھا جارہا ہے۔