مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل رام بن کی طرف سے کشمیریوں کی بے دخلی کی مہم کے خلاف قرارداد منظور
جموں19جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل رام بن نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کے احکامات کے خلاف متفقہ طور پرایک قرارداد منظور کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کونسل کے ارکان نے قرارداد میں کہاہے کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کو اراضی پرغیر قانونی قابض قراردینا نہ صرف بلاجواز ہے بلکہ گمراہ کن ہے۔قرارداد میں قابض انتظامیہ پر حکام کو کشمیریوں کی املاک کو گرانے یا انہیں نقصان پہنچانے سے روکنے پر بھی زوردیاگیا ہے۔