مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:محمد احسن اونتو سرینگر سینٹرل جیل منتقل
سرینگر 09 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکن محمد احسن اونتو کوآج سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احسن اونتو کو سرینگر میں بھارتی پولیس نے چند دن قبل پولیس اسٹیشن طلب کر کے انہیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات میں گرفتار کرلیاتھا اور اب انہیں سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس نے انہیں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا ہے ۔