مقبوضہ جموں و کشمیر

بہار کے وزیر اعلی کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان

پٹنہ 09اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے اپنی جماعت جنتادل یونائیٹڈ اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان اتحاد ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نتیش کمار نے انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ بی جے پی کی جانب سے ان کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کئی سازشی اقدامات کا حوالہ دیا۔دونوں حکمران جماعتوں جنتا دل یونائیٹڈ اور بی جے پی اور حزب اختلاف کی جماعت راشٹریہ جنتا دل نے آج(منگل کو) پٹنہ میں اپنے ارکان اسمبلی کے الگ الگ اجلاس بلائے۔نتیش کمار نے پارٹی کے سابق صدر آر سی پی سنگھ کے پارٹی چھوڑنے کے بعد میٹنگ بلائی تھی۔ جنتادل یونائیٹدنے آر سی پی سنگھ پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس بھیجا تھا۔ آرسی پی سنگھ کی کابینہ سے اور بعد میں پارٹی سے نکلنے کی وجہ بی جے پی کے ساتھ ان کی بڑھتی ہوئی قربت بتائی جاتی ہے ۔ پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے دوبارہ نامزد کرنے سے انکار کیاتھا جس کی وجہ سے وہ وفاقی وزارت سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button