بھارت

حجاب پر پابندی ، 20ہزار سے زائد لوگوں نے یوٹیوب پرہائی کورٹ کی”لائیو سماعت”دیکھی

حیدر آباد 11فروری (کے ایم ایس)
یوٹیوب پر کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب پر پابندی سے متعلق سماعت 20ہزار سے زائد ناظرین نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی اور جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور جے ایم قاضی پر مشتمل فل کورٹ بنچ کے سامنے سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے، دیودت کامت، ساجن پوویہ، ایڈووکیٹ جنرل پربھولنگ نوادگی اور دیگر نے پیش ہو کر حجاب پر پابندی کے خلاف اپنے دلائل دئے ۔وکلاء نے اپنے دلائل میں بچوں کی تعلیم، تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ، مخصوص قسم کے لباس ،کسی شخص کے روایتی طریقوں، عقیدے اور قوانین کا احاطہ کیا۔ مقدمے کی سماعت کرناٹک ہائی کورٹ کے یوٹیوب چینل کے ذریعہ براہ راست لائیو سٹریم کی گئی جس کے تقریبا 43ہزارسبسکرائبر ہیں۔عام طور پر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ مشہور شخصیات کے خلاف مقدمات یا اہم قانونی معاملات کی سماعت کے دوران ناظرین کی بڑی تعداد ہائی کورٹ کے یوٹیوب چینل پر موجود ہوتی ہے ۔حجاب پر پابندی کے بڑھتے ہوئے تنازعے سے متعلق ہائی کورٹ کی سماعت کی اس سلسلے کی ایک مثال ہے جب بیس ہزار سے زائد افراد نے ایک ہی وقت میں مقدمے کی سماعت براہ راست دیکھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button