جموں
جموں شہر سے نوجوان کی لاش برآمد
جموں 08 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں شہر سے ایک 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاش جموں کے بس سٹینڈ پرجموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی عمارت کے قریب ملی ہے ۔
دریں اثنا، ضلع راجوری کے علاقے کلدبی میں ایک 80 سالہ خاتون گوما دیوی اپنے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
سری نگر میں حیدر پورہ بائی پاس کے قریب سڑک حادثے میں ایک رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔