مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیرمیڈیا سروس کے عملے کی طرف سے شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت
اسلام آباد 6 ستمبر (کے ایم ایس)اسلام آباد میںکشمیر میڈیا سروس کے دفتر میں ادارے کے مرحوم ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کی یاد میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی۔شیخ تجمل الاسلام گزشتہ رات اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عملے کے تمام ارکان نے شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک شریف النفس ،صاحب بصیرت ، دانشور، پدرانہ شخصیت کے مالک اور رحمدل انسان قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جدائی کوطویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔ عملے کے ارکان نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام کے انتقال سے وہ اپنی ٹیم کے سرپرست،مربی اور استادسے محروم ہوگئے۔ انہوں نے مرحوم کے لئے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔