مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی دھماکے میں کشمیریوں کو ملوث کرنے کا مقصد تحریک آزادی کو بدنام کرنا ہے

بھارت اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کا نشانہ بنا رہا ہے

سری نگر: بھارتی تحقیقاتی ایجنسیوں نے دلی میں لال قلعے کے قریب ہونے والے حالیہ دھماکے کی آڑ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں خاص طور پر ڈاکٹروں کو نشانہ بنانے اور حق پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کو بدنام کرنے کی ایک تازہ مہم شروع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ایجنسیاں کشمیری ڈاکٹروں عمر النبی اور مزمل احمد گنائی کو دھماکے میں ملوث کر رہی ہیں ۔اس سلسلے میں دہلی پولیس کی تفتیشی ٹیمیں وادی میں پہنچی ہیں۔دلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دہشت گردی کے اس منصوبے میں تین ڈاکٹروں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ بھارتی میڈیا نے بھی واویلا مچا رکھا ہے اور بغیر کسی ثبوت و شواہد کے دھماکے میں ڈاکٹر عمر النبی کا نام لے رہا ہے ۔
مبصرین کا کہنا ہے مقبوضہ علاقے میں جاری کریک ڈاو¿ن مودی کی زیرقیادت حکومت کی جانب سے کشمیری تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بدنام کرنے اور پیشہ ور طبقے کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔
مبصرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو پر امن جدوجہد کو دبانے کیلئے ہر طرح کا ظلم وستم روا رکھا لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میں ناکام رہا ہے ، اب وہ حق پر مبنی انکی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دیکر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button