مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس اہلکارکی پراسرار موت
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار25سالہ محمد عارف کو پولیس لائنز کپواڑہ میں مردہ پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اہلکارنے خودکشی کر لی ہے۔مذکورہ اہلکارکوساتھی پولیس اہلکار وںنے بے ہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔