مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کاجینا دو بھر کر رکھا ہے ،عبدالصمد انقلابی

KILLINGسرینگر09 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فوجی اہلکاروں نے جموں وکشمیر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے بل پر کشمیری عوام کو اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ عبدالصمد انقلابی نے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوا م متحدہ و سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سخت لیں اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button