مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں
سرینگر 22 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن میں علاقے میں نئی حد بندی جیسی تقسیم کرنے والی آر ایس ایس اور بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج درج کرایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کشمیر حریت یوتھ فورم کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹروںمیں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی ایک چیلنج اور خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مختلف ہتھکنڈوں کے ذرےعے مسلم اکثریت والے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے اور عالمی برادری کو علاقے کی اصل صورتحال کے بارے میں گمراہ کر رہی ہے۔