مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں برفانی تودے کی زد میں آکر 7 بھارتی فوجی لاپتہ

نئی دہلی 7 0فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں برفانی تودے کی زد میں آنے سے بھارتی فوج کے سات اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کہا کہ فوجی اہلکار ایک گشتی پارٹی کا حصہ تھے جو اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر میں 14,500 فٹ کی بلندی پر برفانی تودے کی زد میں آگئی۔ یہ ریاست کے مغربی کنارے پرایک پہاڑی اورکم آبادی والا علاقہ ہے۔ اس کے مغرب میں بھوٹان اور شمال میں چین ہے۔بھارتی فوج نے کہا کہ بچاﺅاورتلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے ہوائی جہاز کے ذرےعے خصوصی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے شدید برفباری ہورہی ہے اور موسم انتہائی خراب ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button